انتہائے عشق کا اس دن تماشا دیکھنا
انتہائے عشق کا اس دن تماشا دیکھنا
تم مرے غرقاب ہونے کا نظارا دیکھنا
سامنے طوفان ہے اور دل میں ہے عزم سفر
میں سمندر دیکھتا ہوں تم کنارا دیکھنا
چھین لی خوش فہمیوں نے ہم سے جب بینائی بھی
بے حسی اس درجہ ہو تو آئنہ کیا دیکھنا
دستکوں پر دستکیں ہیں ہر در احساس پر
اپنی بربادی کا نا ہو کچھ اشارہ دیکھنا
اس کے کوچے سے نکل کر آ گئے تو پھر نفیسؔ
ہر دیار ناز میں خون تمنا دیکھنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.