Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اقبالؔ کا ثانی ہیں نہ غالبؔ کا بدل ہیں

معراج احمد معراج

اقبالؔ کا ثانی ہیں نہ غالبؔ کا بدل ہیں

معراج احمد معراج

MORE BYمعراج احمد معراج

    اقبالؔ کا ثانی ہیں نہ غالبؔ کا بدل ہیں

    بس ہم بھی نمائندۂ تہذیب غزل ہیں

    یہ سوچ کے ہنستے ہوئے جیتے ہیں جہاں میں

    دنیا کے مسائل ہی ہمارے لیے حل ہیں

    جب خود سے ملاقات کروں خود سے کروں بات

    اللہ مرے واسطے وہ کون سے پل ہیں

    پتھر بھی نہ مارو گے تو گر جائیں گے سڑ کر

    اترائے ہوئے اپنی بلندی پہ جو پھل ہیں

    پائی یہ سزا کاٹے گئے ہاتھ ہمارے

    یہ جرم کہ ہم نقش گر تاج محل ہیں

    حالات کی آندھی نہ مٹا پائے گی معراجؔ

    پتھر کی لکیروں کی طرح ہم بھی اٹل ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے