ارادہ پختہ سفر کا جو کر لیا اب کے
ارادہ پختہ سفر کا جو کر لیا اب کے
نہ کوئی خطرہ کسی سے نہ ڈر لگا اب کے
دریچہ ہی نہیں روزن نہ در کھلا اب کے
نظر بچا کے وہ پھر سے گزر گیا اب کے
گزر کے توبہ سے آیا تو خلق بول اٹھی
قبول ہوتی ہوئی دیکھ ہر دعا اب کے
یہی نہیں کہ وہی رن میں کامیاب رہا
ہر ایک معرکہ میں نے بھی سر کیا اب کے
تمام رات ہواؤں کو کچھ خبر نہ ہوئی
تمام رات دیا بام پر جلا اب کے
کوئی تو ہے جسے امید کی کرن میں کہوں
کوئی تو ہے جو سر رہگزر ملا اب کے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.