اس اندھیرے میں کہاں تازہ خیال آئے گا
اس اندھیرے میں کہاں تازہ خیال آئے گا
چاند نکلے گا تو دریا میں اچھال آئے گا
بیٹھیے آپ کہ مجھ سے نہیں بیٹھا جاتا
اس توقع پہ کہ پانی میں ابال آئے گا
جاتے جاتے ہی زمانے کی روش جائے گی
آتے آتے ہی انہیں میرا خیال آئے گا
اس لیے بیٹھا ہوں میں سطح پہ بے خوف حضور
مجھ کو معلوم ہے کس سمت سے جال آئے گا
آہ اٹھے گی تو رہ رہ کے اٹھے گی عامرؔ
کام ایسا ہے کہ کر کر کے کمال آئے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.