اس چشم نم سے منظر حیراں چلا گیا
اس چشم نم سے منظر حیراں چلا گیا
خوابوں کا اک جہان گلستاں چلا گیا
شہروں میں آ کے بس گئے حیوان جس گھڑی
غاروں میں پھر سے آج انساں چلا گیا
کچھ وسوسوں میں ایسے کٹی عمر بے اماں
اس زندگی سے رشتۂ ایقاں چلا گیا
شرطوں پہ آج کل تو نبھاتے ہیں عاشقی
تب ہی تو چاہتوں سے یہ پیماں چلا گیا
زاہد کی کچھ حکایتیں سن کر لگا مجھے
بس دین رہ گیا یہاں ایماں چلا گیا
یہ دھڑکنیں تمہاری تو سیماؔ فریب ہیں
دل سے اگر جو جذبۂ احساں چلا گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.