اس دل میں تیرے غم نے اب گھر بنا لیا ہے
اس دل میں تیرے غم نے اب گھر بنا لیا ہے
اجڑے ہوئے چمن کو پھر سے بسا لیا ہے
رکتی نہیں ہیں آہیں تھمتے نہیں ہیں آنسو
اک روگ ہم نے اپنے دل کو لگا لیا ہے
وہ چھن گئے ہیں ہم سے غم ان کا چھن نہ جائے
دنیا سے ہم نے ان کے غم کو چھپا لیا ہے
اب موت ہی کرے گی آ کر علاج اپنا
اس زندگی کو ہم نے بس آزما لیا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.