اس ایک بات پہ رہ رہ کے دن گزارے ہیں
اس ایک بات پہ رہ رہ کے دن گزارے ہیں
کسی کے ہو نہ سکے ہم سو اب تمہارے ہیں
ہے لہر لہر تیرا راستہ خدا حافظ
ہمارا کام یہیں تک تھا ہم کنارے ہیں
ہے اک جہان کا بار گراں ہمارے سر
سو دو جہان تیرے دوش کے سہارے ہیں
جو پریم جھیل میں بکھرے ہوئے ہیں دل کنکر
کسی کے ہجر نے یے پانیوں پہ مارے ہیں
وو لوگ خواب بھری آنکھ لے کر آئے تھے
اب ان کے ہاتھ میں ٹوٹے ہوئے ستارے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.