اس جگہ کی خاص اک پہچان ہے
اس جگہ کی خاص اک پہچان ہے
لوگ ہیں بے حس بتوں میں جان ہے
ہے بہت انجان گلیوں سے سڑک
سیڑھیوں سے گھر ہر اک انجان ہے
صبح میں ہیں سرخیاں اخبار کی
شہر یہ اک بند روشندان ہے
آدمی کو دیکھنا نزدیک سے
بھیڑ میں سب سے بڑا سنسان ہے
پیار کو آسان ہے کیا بھولنا
راہ میں چھوٹا ہوا سامان ہے
آج پھر گھر پر ہی چھاتا رہ گیا
آج پھر برسات کا امکان ہے
دوست دشمن آ کے سکھ دکھ بانٹتے
دل بہت دن سے ہوا دالان ہے
پھر مچھیرے ناؤ لے کر چل پڑے
پیٹ سے بڑھ کر کہاں طوفان ہے
زندگی کو جب جیا تب یہ لگا
شاعری کرنا بہت آسان ہے
پڑھنا سننا غور سے انمیشؔ کو
اس کا ہر اک شعر اک دیوان ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.