اس جگمگاتے شہر میں سڑکوں کی روشنی
اس جگمگاتے شہر میں سڑکوں کی روشنی
کچھ دور تو ضرور مری ہم سفر رہی
کاغذ کے چند پرزوں میں غیرت بھی بیچ دی
مجبور کر رہی تھی بہت اس کو مفلسی
باہر نگر کے ڈھونڈھتی پھرتی تھی شام سے
وہ تیرگی حیات کے سانچے میں ڈھل گئی
مدت کے بعد آئنہ دیکھا تھا بھول سے
اپنی ہی شکل آج مجھے اجنبی لگی
میری وفاؤں سے تو شکایت ہے آپ کو
اپنے سلوک پر بھی نظر کیجئے کبھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.