اس کمسنی میں دیکھیے عالم شباب کا
اس کمسنی میں دیکھیے عالم شباب کا
جیسے چمن میں پھول کھلا ہو گلاب کا
مجھ پر شراب نوشی کا الزام مت لگا
دیکھا ہے تیری آنکھوں میں دریا شراب کا
بیٹھا ہوں اس کے سامنے پھر بھی ہے تشنگی
حائل ہے درمیان میں پردہ حجاب کا
تم میرے ساتھ ساتھ ہو آتا نہیں یقیں
محسوس مجھ کو ہوتا ہے منظر یہ خواب کا
دو عاشقوں کو ڈوبے زمانہ گزر گیا
اترا ہوا ہے آج بھی چہرہ چناب کا
اس کے سوا کسی کو بھی پہچانتا نہیں
یہ حال ہو گیا دل خانہ خراب کا
تم غم عطا کرو کہ خوشی سب قبول ہے
مدت سے منتظر ہوں تمہارے جواب کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.