اس کو نہ راست کہہ تو نہ اس کو بتا غلط
اس کو نہ راست کہہ تو نہ اس کو بتا غلط
کیا جانے کیا صحیح ہے واقع میں کیا غلط
دیکھا ہے میں رباعیٔ ہستی کو غور سے
پر لفظ نادرست ہیں حد مدعا غلط
اظہار عشق ڈول ہی اپنا نہیں ہے شوخ
جن نے کہا یہ تجھ سے ہے محض افترا غلط
اس مارپیچ کوچہ میں کاکل کے دل ہے گم
جس میں کہ راہ خضر نے اکثر کیا غلط
قائمؔ نہ عیش نقد کو نسیہ پہ چھوڑیئے
کیا جانے بات قصہ کی ہے راست یا غلط
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.