اس لئے غم سے اپنی یاری ہے
چیز بخشی ہوئی تمہاری ہے
جو تری یاد میں گزاری ہے
بس وہی زندگی ہماری ہے
دل میں اس کو ذرا سمانے دو
عشق کو تو حیات ساری ہے
چاند دیکھا تو یوں لگا جیسے
شکل تو ہو بہ ہو تمہاری ہے
دل کے ارمان رہ گئے دل میں
بے قراری سی بے قراری ہے
پھیر لی ہے نگاہ کیا تم نے
زندگی پر سکوت طاری ہے
اچھا لگتا ہے ہارنا ان سے
جیتی بازی بھی ہم نے ہاری ہے
کوئی ہم درد ہے نہ ہے ساتھی
یہ بھی کیا زندگی ہماری ہے
داستاں میری سن کے وہ بولے
کتنی دلچسپ کتنی پیاری ہے
جتنی چاہو سمیٹ لو رامشؔ
اس کی رحمت کا فیض جاری ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.