اس لیے لگتا ہوں خوش باش حزیں ہو کر بھی
اس لیے لگتا ہوں خوش باش حزیں ہو کر بھی
ساتھ رہتا ہے کوئی ساتھ نہیں ہو کر بھی
تیرا اعزاز محبت تھا کہ تیرے بیمار
شہر میں چھائے رہے گوشہ نشیں ہو کر بھی
ایک بندے کے نہ ہونے سے یہ دنیا ساری
زہر لگتی ہے مجھے اتنی حسیں ہو کر بھی
بے بسی کہیے اسے یا مری قسمت کہیے
میں تجھے پا نہ سکا تیرے قریں ہو کر بھی
ہائے وہ لوگ جو ہر ایک مصیبت میں اثرؔ
ساتھ دیتے ہیں مرا زیر زمیں ہو کر بھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.