اس لیے میرا گھونسلہ نہیں تھا
اس لیے میرا گھونسلہ نہیں تھا
کہ درختوں سے رابطہ نہیں تھا
بیچ رستے میں چھوڑنے والے
مجھ کو منزل کا کچھ پتہ نہیں تھا
میری تنخواہ زندگی میں سبھی
صرف آہیں تھیں قہقہہ نہیں تھا
یہ بچھڑنے کی وجہ تھی اس کے
دینے کو کوئی واسطہ نہیں تھا
پہلے پہلے سبھی مخالف تھے
کیونکہ تنہا تھا قافلہ نہیں تھا
رب کی جانب میں لوٹا تو ابدیؔ
صرف شکوے تھے شکریہ نہیں تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.