اس لیے شہر سے لوگوں نے نکالا مجھ کو
اس لیے شہر سے لوگوں نے نکالا مجھ کو
مل گیا تھا مرا اک جاننے والا مجھ کو
شکر اللہ کا میں ثابت و سالم نکلا
آزمائش میں تو حالات نے ڈالا مجھ کو
ان دنوں تیز بہت چرچے ہیں محروموں کے
کچھ نظر آتا ہے اس دال میں کالا مجھ کو
درج کر لیتا ہوں ہر دن کے بہانے تیرے
کس طرح کون سی تاریخ میں ٹالا مجھ کو
ہر طرف مجھ سے تعلق کا ڈھنڈورا پیٹا
تم نے شہرت کے لئے اپنی اچھالا مجھ کو
ہر گزرتا ہوا دن عمر گھٹا دیتا ہے
اس حقیقت نے کہاں فکر میں ڈالا مجھ کو
اس قدر ساتھ اندھیروں نے دیا نذرؔ مرا
کاٹنے دوڑتا ہے دن کا اجالا مجھ کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.