اس مسافت میں کتنے در گزرے
تیری منزل سے ہم کدھر گزرے
تھے مسافر سفر جچا نہ جنہیں
قافلے ان پہ رات بھر گزرے
میری آنکھوں کو چھوڑنے والے
میرا دروازہ بند کر گزرے
رات پابند ہے تو دن بخشو
آ بھی جاؤ کہ دوپہر گزرے
بد گمانی سے کیا بچیں گے ہم
بد گمانی جو آپ پر گزرے
کیا گزرتی رہی گزرنے تک
اور گزرے تو بے اثر گزرے
بزم ہستی میں یار عامرؔ خاں
مرنے آئے تھے اور کر گزرے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.