اس نبی کے نہ اس نبی کے ہیں
اس نبی کے نہ اس نبی کے ہیں
جو ہمارا ہے ہم اسی کے ہیں
تم ہو کس دور کے یہ تم جانو
ہم تو اکیسویں صدی کے ہیں
یہ سیاست کا ہے اثر ورنہ
سب ہمارے ہیں ہم سبھی کے ہیں
کوئی دنیا میں ہم کو کچھ بھی کہے
ہم اسی کے تھے اور اسی کے ہیں
جن میں کچھ ہے نہیں کہیں گے ہی
سب کمالات بندگی کے ہیں
یہ عرب اور اجم کی بات نہیں
یہ سوالات آدمی کے ہیں
ہم جو اوبے ہوئے ہیں دنیا سے
ہم طلب گار آگہی کے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.