اس قدر محو ہیں کار چمن آرائی میں ہم
اس قدر محو ہیں کار چمن آرائی میں ہم
دل کی دھڑکن بھی نہیں سنتے ہیں تنہائی میں ہم
ڈھونڈتے پھرتے ہیں اب اپنے تعلق کا سبب
دور تک بکھرے ہوئے راہ شناسائی میں ہم
شام کی دھند میں کرتے ہیں تصور اس کا
اور پھر صرف بھی ہوتے ہیں پذیرائی میں ہم
دل کی تنہائی سے گھبرا کے نکل آتے ہیں
ورنہ رہتے ہیں اسی دشت کی پہنائی میں ہم
شعر کے موتی اٹھا لائے ہیں تہہ سے عامرؔ
دور تک اترے تھے اس بحر کی گہرائی میں ہم
- کتاب : رنگ سا اڑتا ہے (Pg. 32)
- Author : اشفاق عامر
- مطبع : عکاس پبلی کیشنز،اسلام آباد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.