اس قدر مشغول تھے اک روئے تاباں کی طرف
اس قدر مشغول تھے اک روئے تاباں کی طرف
ہم نے دیکھا ہی نہیں اس چاک داماں کی طرف
جب مقدر میں اندھیرا لکھ دیا تو نے خدا
کون دیکھے گا بتا شمع فروزاں کی طرف
ہم بھی تیری ہی محبت میں یہاں تک آئے ہیں
اور تیری سب توجہ ایک مہماں کی طرف
پھر ہوا یوں ہم نے اس سے پھیر لی نظریں تمام
کب تلک ہم دیکھتے اس آفت جاں کی طرف
ان کی ہر اک بات کا ایسا اثر مجھ پر ہوا
رک گئیں نظریں مری شہر نگاراں کی طرف
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.