اس سے غرض نہیں ہے کافر کہ پارسا ہو
اس سے غرض نہیں ہے کافر کہ پارسا ہو
بس اتنی آرزو ہے دل مرضئ خدا ہو
ہر شے سے ہو نمایاں حسن طلب کسی کا
ہر ذرہ میرے دل کا لبیک کہہ رہا ہو
پر لطف پھر نہ کیوں ہو یک رنگیٔ محبت
جو ان کی آرزو ہو میری وہی دعا ہو
پھر تیر آہ میرا لوٹا نہ آسماں سے
چشم فلک کا اے دل تارا نہ بن گیا ہو
شاخ تمنا میری پھولے پھلے جہاں میں
گلہائے آرزو سے دامن مرا بھرا ہو
نغمہ رہے نہ کوئی جب ساز آرزو میں
میرا دل شکستہ کیا خاک خوش نوا ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.