اس سے پہلے کہ بچھڑنے کا ارادہ کر لیں
اس سے پہلے کہ بچھڑنے کا ارادہ کر لیں
آؤ ہم ذکر محبت کا زیادہ کر لیں
بن پئے بھی تو شب ہجر گزر سکتی ہے
کیا ضروری ہے کہ سر تہمت بادہ کر لیں
یہ بھی ہو سکتا ہے وہ خود میں سمٹ کر آئیں
ہم بھی ممکن ہے کہ آغوش کشادہ کر لیں
ہم کو ملبوس سکونت تو نہیں ہوگا نصیب
راستے کی ہی تھکن تن کا لبادہ کر لیں
ہم فقیروں کو جہاں والوں نے سمجھا کیا ہے
بادشاہوں کو بھی چاہیں تو پیادہ کر لیں
مجھ کو اس ہاتھ پہ دل رکھنا تھا میں رکھ آیا
اب وہ چاہیں تو مرے دل کا برادہ کر لیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.