اس سے پہلے کہ ہوا مجھ کو اڑا لے جائے
اس سے پہلے کہ ہوا مجھ کو اڑا لے جائے
اپنی زلفوں میں کوئی آ کے سجا لے جائے
جس کو اس عہد میں جینے کا ہنر آتا ہو
اس سے کہہ دو کہ مری عمر لگا لے جائے
چاندنی کھڑکی سے کمرے میں اتر آتی ہے
کوئی تصویر نہ البم سے چرا لے جائے
حوصلہ دیو سے لڑنے کا کسی میں بھی نہیں
چاہتے سب ہیں پری آ کے جگا لے جائے
اپنی خاطر نہ سہی کچھ تو بچا کر رکھو
لوٹنے کوئی اگر آئے تو کیا لے جائے
ابن آدم نہ کہو اس کو فرشتہ سمجھو
خود کو جو دانۂ گندم سے بچا لے جائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.