اس سے پہلے کہ جھلس جاؤں میں جنگل کی طرح
اس سے پہلے کہ جھلس جاؤں میں جنگل کی طرح
ٹوٹ کے مجھ پہ برس جا کسی بادل کی طرح
دل کی دیوار کو ظالم تری امید وصل
چاک کرتی ہی چلی جاتی ہے پیپل کی طرح
یہ مرا خون جگر ہے اسے ضائع مت کر
آنکھ پر اپنی سجا لے اسے کاجل کی طرح
اس سے پہلے کہ زمیں بوجھ سمجھ لے ہم کو
ہم زمیں اوڑھ کے سو جائیں گے کمبل کی طرح
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.