اس سے پہلے تو پر یقیں بھی نہ تھے
اس سے پہلے تو پر یقیں بھی نہ تھے
پر گماں دل میں جاگزیں بھی نہ تھے
دل تو موجود تھا وہیں پہ مگر
اور ہم جسم میں کہیں بھی نہ تھے
تیرے آنے سے پیشتر دنیاں
ہم یہاں کے کبھی مکیں بھی نہ تھے
تم کو دیکھا تو ہو گئے روشن
ورنہ چہرے پہ مہ جبیں بھی نہ تھے
تم نے تو آسماں کہا ہے ہمیں
یار ہم لوگ تو زمیں بھی نہ تھے
ہم نے عاطفؔ گماں زیادہ کیا
لوگ اپنے مگر حسیں بھی نہ تھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.