Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اس صورت حالات میں بھی صبر کرو ہو

سعدیہ روشن صدیقی

اس صورت حالات میں بھی صبر کرو ہو

سعدیہ روشن صدیقی

MORE BYسعدیہ روشن صدیقی

    اس صورت حالات میں بھی صبر کرو ہو

    تم سعدیہؔ بی بی نہ جیو ہو نہ مرو ہو

    سر اپنا کسی سنگ سے ٹکراتی ہو پہلے

    پھر بعد میں پتھر وہی سینے پہ دھرو ہو

    مانگی تھیں دعائیں کسی نادیدہ افق کی

    اب روشنیٔ طبع کی وسعت سے ڈرو ہو

    محفل میں ہو تنہائی کی چادر کو سنبھالے

    تنہائی کے عالم میں کسے یاد کرو ہو

    وہ شخص وہی ہے مگر اطوار نئے ہیں

    محتاط سی اک رائے کا اظہار کرو ہو

    کیا تم نے ہدف ڈھونڈ لیا زور بیاں کا

    کیا اپنے کئے پر کبھی تنقید کرو ہو

    جب حوصلہ ہمت ہے تو کیا خوف کسی کا

    یہ درد تو میراث ہے کیا اس سے ڈرو ہو

    ہر ایک سہیلی کی جو آنکھوں میں نمی ہے

    کیا اپنے دوپٹے میں اسے جذب کرو ہو

    اب سعدیہؔ اس کی کوئی تاویل تو ہوگی

    جھلسی ہو کہیں دھوپ میں یوں ابر کرو ہو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے