اس تماشائے سر عام سے پہلے پہلے
اس تماشائے سر عام سے پہلے پہلے
اذن کہرام ہوا بام سے پہلے پہلے
مقتل خواب سے اک خاص خبر آئی ہے
آج سو جائیں گے ہم شام سے پہلے پہلے
شکل پیاسوں کی چلو یاد کرو یاد کرو
ہاں ابھی اور اسی جام سے پہلے پہلے
جب توقف مری تصویر بنا دیتا ہے
ان کے ہونٹوں پہ مرے نام سے پہلے پہلے
تم بھی آئے ہو یہاں کام سے آؤ بیٹھو
ہم بھی آئے تھے یہاں کام سے پہلے پہلے
زندگی چیختی رہتی تھی کہ حاصل کیا ہے
خلوت موت کے انعام سے پہلے پہلے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.