اس طرف حادثوں کو آنے دو
اس طرف حادثوں کو آنے دو
ہمت دل کو آزمانے دو
اہل ساحل کو مسکرانے دو
کشتیوں کو بھنور میں آنے دو
جو بہاروں کو زندگی دیں گے
ان شگوفوں کو مسکرانے دو
ہم سکھائیں گے ان کو راہبری
رہزنوں کو قریب آنے دو
ان کی نظروں کے رخ بھی دیکھوں گا
مرے دل کو سکون پانے دو
موت شرمائے گی لجائے گی
زندگانی کو غم اٹھانے دو
گلشنوں میں بہار سے پہلے
کچھ خزاں کو بھی گل کھلانے دو
روشنی تیرگی سے بہتر ہے
ان چراغوں کو جھلملانے دو
تم بھی کچھ گنگناؤ اے اخترؔ
کچھ فضاؤں کو گنگنانے دو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.