اس طرح گم ہوں خیالوں میں کچھ احساس نہیں
اس طرح گم ہوں خیالوں میں کچھ احساس نہیں
کون ہے پاس مرے کون مرے پاس نہیں
درد جب حد میں رہے درد کا بھی لطف ملے
یہ بھی کیا غم ہے کہ جس غم کا کچھ احساس نہیں
اس طرح شوق محبت میں نہ گم ہو کوئی
مجھ کو الفت بھی کسی سے ہے یہ احساس نہیں
یہ ہیں الفت کے کرشمے کہ الٰہی توبہ
یوں مرے پاس ہیں وہ جیسے مرے پاس نہیں
کانٹوں کو روندتا میں بڑھتا چلا جاتا ہوں
شوق دیدار میں منزل کا بھی احساس نہیں
صبح کا تارا بھی معدوم ہوا جاتا ہے
شوقؔ اب اس کے کرم کی ہمیں کچھ آس نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.