اس طرح ہم ہیں کسی کے واسطے
اس طرح ہم ہیں کسی کے واسطے
وزن جیسے شاعری کے واسطے
میری قسمت میں اسے لکھ اس طرح
فاطمہ جیسے علی کے واسطے
اک پڑوسی رات بھر روتا رہا
اک پڑوسی کی خوشی کے واسطے
کچھ دنوں کا فقر و فاقہ اور غم
کیا بھلا اک جنتی کے واسطے
جس نے بخشے ہیں ہمیں پیارے رسول
ساری تعریفیں اسی کے واسطے
باپ کے پاؤں دبائے عمر بھر
ماں کے چہرے کی خوشی کے واسطے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.