اس طرح جان جہاں ہوش گنواتا ہے کوئی
اس طرح جان جہاں ہوش گنواتا ہے کوئی
پوچھتا میں ہوں مرا نام بتاتا ہے کوئی
درد کچھ دل سے مرے سر کی طرف آ نکلا
یعنی قسمیں تو مرے سر کی بھی کھاتا ہے کوئی
ہوں تو آزاد مگر پاؤں میں زنجیر بھی ہے
چھوڑتا بھی نہیں پر چھوڑ کے جاتا ہے کوئی
اجنبی شہر میں کوئی تو شناسا ہے مرا
بھیڑ میں میرے لیے ہاتھ ہلاتا ہے کوئی
میرے زدگان میں کوئی تو ہے آسیب زدہ
مجھ سے ملنے کو مرے بعد بھی آتا ہے کوئی
ایسی رسوائی مرے نام بھی آئی حمادؔ
میرے ہی شعر مجھے پڑھ کے سناتا ہے کوئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.