Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اس طرح مجھ سے مخاطب ہے صداقت میری

نسیم مخموری

اس طرح مجھ سے مخاطب ہے صداقت میری

نسیم مخموری

MORE BYنسیم مخموری

    اس طرح مجھ سے مخاطب ہے صداقت میری

    زخم احساس کو دیتی ہے بصارت میری

    اس نے مٹی کے کھلونے کی طرح توڑ دیا

    کیوں خموشی کو نہ سمجھا وہ عبادت میری

    میں جزیرے کی طرح گھر گئی طوفانوں میں

    بے بسی لے گئی آنکھوں سے بصارت میری

    جانے کب سمجھے گا کوئی مری آنکھوں کی زباں

    جانے الفاظ سے کب ہوگی وضاحت میری

    اپنے چہرے کو بھی دیکھوں ترے آئینے میں

    تیرا مفہوم نظر آئے عبارت میری

    روح میں پھر تجھے محسوس کیا ہے میں نے

    پھر تجھے ڈھونڈنے نکلی ہے صداقت میری

    کوئی سورج تو مری فکر میں نکلا ہوگا

    آج تک مجھ کو جلاتی ہے تمازت میری

    خاک ہو کر بھی رہوں تیری گزر گاہوں میں

    فخر کرنا بھی سکھا دے گی قناعت میری

    منتظر جس کے لیے روح کا سناٹا رہا

    اسی آواز کو ترسی ہے سماعت میری

    تیرے احساس میں ڈوبی ہوئی خوشبو ہے نسیمؔ

    پھوٹ نکلے گی زمیں سے بھی صداقت میری

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے