اس طرح رسم محبت کی ادا ہوتی ہے
آج سے تیری مری راہ جدا ہوتی ہے
میں کسی اور ہی دنیا میں پہنچ جاتا ہوں
جب بھی کانوں میں اذانوں کی صدا ہوتی ہے
بد دعا کوئی اگر دے تو برا مت مانو
بد دعا بھی تو مری جان دعا ہوتی ہے
نیند کے ساتھ ہی اک باب نیا کھلتا ہے
خواب کے ٹوٹنے جڑنے کی کتھا ہوتی ہے
جسم کی وادیوں میں رہ کے یہ جانا میں نے
جسم کی پیاس تو گھنگھور گھٹا ہوتی ہے
میں تجھے چھوڑ کے ہرگز نہیں جانے والا
اے مری جان تو بے وجہ خفا ہوتی ہے
دو جواں دل جو محبت میں کبھی پڑ جائیں
کیا یہ سچ مچ میں خدا کی ہی خطا ہوتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.