اس طرح ترے ہجر کا غم توڑ گیا ہے
جیسے کسی بیکس کو ستم توڑ گیا ہے
تبدیل نہ ہو پائے گا اب فیصلہ اس کا
منصف کی طرح وہ بھی قلم توڑ گیا ہے
شاید ہی کسی اور پہ اب ہوگا بھروسہ
اک شخص محبت کا بھرم توڑ گیا ہے
اک دھن پہ تھا رقصاں مری سانسوں کا تسلسل
پر کوئی اچانک سے ردھم توڑ گیا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.