اس طریقے سے ہی اپنا تو بنا لے گا مجھے
اس طریقے سے ہی اپنا تو بنا لے گا مجھے
وہ اگر خود کو گنوا دے تو کما لے گا مجھے
ایک تالے کی کئی چابیاں ہیں پاس اس کے
وہ کسی طرح سے بھی یار منا لے گا مجھے
انگلیوں سے میں کرن بن کے نکل جاؤں گا
تو سمجھتا ہے کہ مٹھی میں دبا لے گا مجھے
لاکھ میں گاتا رہوں گیت انا کے اپنی
وہ مگر ایک اشارے پہ بلا لے گا مجھے
اس نے بھی سب کی طرح داد ہی دی شعروں پر
میں نے سوچا تھا کہ سینہ سے لگا لے گا مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.