اس زندگی میں کل نہیں اک لمحہ بھی جناب
اس زندگی میں کل نہیں اک لمحہ بھی جناب
آنکھیں ابھی کھلی نہ تھیں رخصت ہوا شباب
اک سمت دشت بے کراں اک سمت پھل کا باغ
یعنی کہ مرگ و زیست میں کرنا تھا انتخاب
دریائے دل میں کر گیا طوفان سا بپا
دیکھا تھا میں نے ایک دن اس چھت پہ ماہتاب
کوئی پڑھا سکا نہ جو اس نے پڑھا دیا
وا ہو گیا تھا مجھ پہ جو وہ چہرۂ کتاب
ہم کو ڈرا نہ شیخ تو میدان حشر سے
ایسا تو روز دیتے ہیں دنیا ہی میں حساب
دعویٰ ہے میرا خاک وہ ہو جائے مثل طور
جو آنکھ بھر کے دیکھ لے کس میں ہے اتنی تاب
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.