Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

عشق بتان دیر نے دیوانہ کر دیا

وفا لکھنوی

عشق بتان دیر نے دیوانہ کر دیا

وفا لکھنوی

MORE BYوفا لکھنوی

    عشق بتان دیر نے دیوانہ کر دیا

    دونوں جہان سے مجھے بیگانہ کر دیا

    دل نے غضب کیا مجھے دیوانہ کر دیا

    شمع جمال یار کا پروانہ کر دیا

    الجھن شب فراق رہی تا سحر مجھے

    غیروں نے ان کی زلف میں جب شانہ کر دیا

    اس برق وش نے آنکھ ملا کر ستم کیا

    لبریز میری عمر کا پیمانہ کر دیا

    ساقی کو مجھ سے رند نے لاکھوں دعائیں دیں

    لبریز مے سے جب مرا پیمانہ کر دیا

    مجھ بادہ کش کا شیشۂ دل چور ہو گیا

    سو ٹکڑے محتسب نے جو پیمانہ کر دیا

    کیا آج کوئی رند قدح نوش مر گیا

    ساقی نے بند جو در مے خانہ کر دیا

    وہ رند بادہ کش ہوں کہ جب سے شراب پی

    ساقی عروج پر ترا مے خانہ کر دیا

    جام و خم و سبو کو قیامت کی دی شکست

    ویران تیری چشم نے مے خانہ کر دیا

    کیا اب کے سال آئی ہے زوروں پہ فصل گل

    ساقی نے وقف عام جو مے خانہ کر دیا

    بل کی جو مجھ سے لینے لگی زلف پر شکن

    شانہ بنا کے دل کا وہیں شانہ کر دیا

    دشت جنوں میں چنتا ہوں تنکے بسان قیس

    سودائے زلف نے مجھے دیوانہ کر دیا

    رونق فزا جو وصل کی شب میں ہوا وہ ماہ

    پر نور آتے ہی مرا کاشانہ کر دیا

    بنت العنب کی آنکھ تھی جادو بھری ہوئی

    زاہد کو اک نگاہ میں دیوانہ کر دیا

    دل میں بتان دیر کو کیوں دی جگہ وفاؔ

    کعبہ تھا جس کا نام اسے بت خانہ کر دیا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے