عشق بتاں کا لے کے سہارا کبھی کبھی
عشق بتاں کا لے کے سہارا کبھی کبھی
اپنے خدا کو ہم نے پکارا کبھی کبھی
اس انتہائے ترک تعلق کے باوجود
ہم نے لیا ہے نام تمہارا کبھی کبھی
طوفاں کا خوف ہے ابھی شاید کرشمہ کار
آتا ہے سامنے جو کنارہ کبھی کبھی
بہکے تو میکدے میں نمازوں پہ آ گئے
یوں عاقبت کو ہم نے سنوارا کبھی کبھی
تنہا روی نے رکھی ہمارے جنوں کی لاج
گو اہل کارواں نے پکارا کبھی کبھی
اب کیا کہیں دل متلون مزاج کو
اکثر یہ آپ کا ہے ہمارا کبھی کبھی
فریاد غم سے عرشؔ سنبھلتا ہے دل مگر
لیتے ہیں اہل دل یہ سہارا کبھی کبھی
- کتاب : غزل اس نے چھیڑی-5 (Pg. 356)
- Author : فرحت احساس
- مطبع : ریختہ بکس ،بی۔37،سیکٹر۔1،نوئیڈا،اترپردیش۔201301 (2018)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.