عشق مجنوں راست ہے افسانہ سچ
عشق مجنوں راست ہے افسانہ سچ
بات کہتا ہے ترا دیوانہ سچ
میرے گھر کیا آئے تم آئی مراد
ہو گیا عشرت کدہ غم خانہ سچ
دامن ساقی کہاں دست ہوس
بے خودی ہے شورش رندانہ سچ
مٹ گیا گھر گھر کی حسرت رہ گئی
قابل نظارہ ہے ویرانہ سچ
سوز غم میں ہے گداز شمع راست
آتش دل سے جلا پروانہ سچ
بے ترے جلوے کے دل ہے بے فروغ
تو ہی نکلا رونق کاشانہ سچ
بے گماں لفظ غلط ہے کائنات
ہمدمی ہے معنئ بیگانہ سچ
نزع سے پھر زندگانی ہو گئی
جاں فزا تھا جلوۂ جانانہ سچ
آج پھر ہے کیا صلائے عام مے
صبح سے وا ہے در مے خانہ سچ
اس سے اڑ جاتی ہے نیند آتی ہوئی
میرے درد دل کا ہے افسانہ سچ
ہو نہیں سکتا تعطل فکر کا
محو یاد یار ہے دیوانہ سچ
وہ ستم گر دوست نکلا غیر کا
کیوں عزیزو میرا کہنا تھا نہ سچ
قطرۂ خوں سے ہے کیوں دل کی امید
نخل ہو جائے گا کیا یہ دانہ سچ
تیرے بندے ہیں بہت نازک دماغ
بار سر ہے افسر شاہانہ سچ
حسن تزئین یوں نصیب آئنہ
حسرت نظارہ میں ہے شانہ سچ
وہ سمجھتے ہیں فغان ذوق مے
بے اثر ہے نالۂ مستانہ سچ
کچھ یہاں ہے ساز جمعیت ذکیؔ
کہیو اے دانشور فرزانہ سچ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.