عشق صنم نماز ہے ہے یہی زندگی مری
عشق صنم نماز ہے ہے یہی زندگی مری
دل ہے مرا صنم کدہ دین ہے میرا کافری
سر بہ سجود ہوں صنم بت کدۂ مجاز میں
دے گئی بت پرستیاں تیری ادائے دلبری
زاہد عشق سے جدا مذہب عشق ہے مرا
جھکنا در نقیب پر میرے لئے ہے بہتری
میرے سر نیاز کو دیر و حرم کریں سلام
مجھ کو ترے خیال نے بخشی ہے وہ قلندری
صدقے کروں میں جان و دل یار کے پائے ناز پر
ہے یہی اسود حرم ہے یہی تاج خسروی
تیری نگاہ ناز ہے میری طلب کی آبرو
تجھ پہ نثار اے صنم حسن بتان آذری
اٹھ کے ترے دیار سے جائے ترا فناؔ کہاں
کعبۂ چشم عشق ہے تیرا جمال اے پری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.