عشق ہو عشق بھی جوانی کا
عشق ہو عشق بھی جوانی کا
تم اثاثہ ہو زندگانی کا
میرا دل راجدھانی ہے جس پر
راج چلتا ہے میری رانی کا
مجھ کو رکھا نہیں کسی دل نے
دکھ سمجھتا ہوں لا مکانی کا
غم کی کثرت سے مر گیا ہوتا
شکر بنتا ہے بے دھیانی کا
جو امر کر دے گا کہانی کو
تم وہ کردار ہو کہانی کا
روٹی کپڑے پہ بولے وہ جس کو
آج بھی مسئلہ ہے پانی کا
میں تجھے یاد ہوں نہیں بھولا
شکریہ تیری مہربانی کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.