عشق جب حد سے پار ہوتا ہے
عشق جب حد سے پار ہوتا ہے
تب کوئی بے قرار ہوتا ہے
آنکھ سے آنکھ ملتی ہے پہلے
تب کہیں جا کے پیار ہوتا ہے
ہم تو دیوانگی میں رہتے ہیں
خود پہ کب اختیار ہوتا ہے
جو یہ کہتا ہے عشق مت کرنا
خود وہ جاہل گنوار ہوتا ہے
شکر ہے عشق کرنے والوں میں
اب مرا بھی شمار ہوتا ہے
چھین لیتا ہے یہ فلک اس کو
جس سے دل کو قرار ہوتا ہے
لاکھ وعدہ کرے کوئی اشرفؔ
اب کہاں اعتبار ہوتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.