عشق جس شخص کو دیوانہ بنا دیتا ہے
عشق جس شخص کو دیوانہ بنا دیتا ہے
پھر وہ قاروں کا خزانہ بھی لٹا دیتا ہے
ہم وہ وحشی جنہیں کھنڈر بھی لگاتے ہیں گلے
ہم وہ صحرائی جنہیں دشت دعا دیتا ہے
تم اگر چاہو تو پھر اس سے تکلم کرنا
مختصر وقت میں تفصیل بتا دیتا ہے
اس لئے وصل کی خواہش ہی نہیں کی میں نے
ہجر جتنا بھی پرانا ہو مزا دیتا ہے
پہلے خاموش نگاہوں سے سخن کرتا ہے
اور پھر جلتے چراغوں کو بجھا دیتا ہے
یاد رکھنا بھی اذیت کا سبب ہے جامیؔ
بھول جانے کی بھی وہ سخت سزا دیتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.