عشق کا بھاؤ ایسے بڑھاتی غزل
عشق کا بھاؤ ایسے بڑھاتی غزل
ہاتھ آتی نہیں بھاؤ کھاتی غزل
میرے ہر شعر میں آپ کا ذکر ہے
میرے ہر شعر میں مسکراتی غزل
میرے دل کے محلے کی زینت بنی
روز آتی غزل روز جاتی غزل
تم ہی معشوق ہو تم ہی محبوب ہو
تم ہی جان غزل ہو بتاتی غزل
ہر زمانہ میں کھٹکی زمانہ کو یہ
ہر زمانہ کو آنکھیں دکھاتی غزل
زندگی میں مری روشنی کے لیے
چاند بن کر مری چھت پہ آتی غزل
عشق میں اس کے مجنوں ہیں غالبؔ بھی ہیں
کیا سے کیا آدمی کو بناتی غزل
تب کہیں جا کے آتا غزل میں نکھار
خون دل جب کسی کو رلاتی غزل
یہ غزل گوئی آسان ہرگز نہیں
ہاتھ مشکل سے راشدؔ یہ آتی غزل
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.