عشق کا دیپ ہر اک دل میں جلاؤ جاناں
عشق کا دیپ ہر اک دل میں جلاؤ جاناں
حسن اور عشق کی تفسیر بتاؤ جاناں
تم کو دیوانگی کیا ہے یہ سمجھنا ہو اگر
تم بھی مجذوب کی دہلیز پہ جاؤ جاناں
حسن کو ان کے فقط حسن سمجھتے ہو تم
پہلے دنیا میں کوئی مثل تو لاؤ جاناں
مجھ سے ملنے کی تمنا ہے تو آ کر مل لو
ناز نخرے نہ مجھے ایسے دکھاؤ جاناں
بس شرف دید کا اک بار عنایت کر دو
اس قدر اب نہ مرے دل کو ستاؤ جاناں
گر تمہیں زیست میں تکلیف نہیں چاہیے تو
تم کسی سے بھی یہاں دل نہ لگاؤ جاناں
آ گئے ہیں اگر اشرفؔ تو یہ کہہ دو ان سے
پھر کوئی تازہ غزل لکھ کے سناؤ جاناں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.