عشق کا نزدیک منزل کارواں ہونے کو ہے
عشق کا نزدیک منزل کارواں ہونے کو ہے
یعنی میری ختم ساری داستاں ہونے کو ہے
دل دھڑک اٹھا ہے میرا جانے کس کی یاد میں
سن لیا ہے جشن یاد رفتگاں ہونے کو ہے
تیرا انکار شب وعدہ اے ہمدم بالیقیں
میری خاطر باعث درد نہاں ہونے کو ہے
اس نے دیکھا ہے کچھ اس انداز سے میری طرف
بڑھ کے بیتابیٔ دل آہ و فغاں ہونے کو ہے
رو چکا سارا زمانہ جب ہمارے حال پر
آپ کی چشم کرم تب مہرباں ہونے کو ہے
اس کے سجدوں میں نہیں ملتا خلوص بندگی
اس لئے زاہد کی محنت رائیگاں ہونے کو ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.