عشق کا پھول تو صحرا میں کھلا کرتا ہے
عشق کا پھول تو صحرا میں کھلا کرتا ہے
ایک اک ذرہ جہاں رشک و دعا کرتا ہے
یہ برا وقت ہی نازل ہوا سر پر ورنہ
اپنے خوابوں سے بھلا کوئی ڈرا کرتا ہے
زخم پل بھر کا دوا روز دعا برسوں تک
یوں علاج غم محبوب ہوا کرتا ہے
دل کو صحرا دیا آنکھوں کو سمندر بخشا
شعبدے ایسے وہ دم باز کیا کرتا ہے
خود کو تنہا نہ سمجھ جام اٹھا لے زاہدؔ
ایسا ساتھی تو مقدر سے ملا کرتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.