عشق کا روگ جو لگا ہے مجھے
سوچ میں ہوں کہ کیا ہوا ہے مجھے
پھر کوئی کام آ پڑا ہے کیا
مدتوں بعد وہ ملا ہے مجھے
جانتا ہی نہیں تھا جیسے کبھی
اجنبی بن کے یوں ملا ہے مجھے
بول کر جھوٹ بے شمار تْو کیوں
پھر تماشا بنا رہا ہے مجھے
کیا مرا جاگنے لگا ہے نصیب
کیا مدینے بلا لیا ہے مجھے
ڈور میں رابطے کی باندھ گیا
ایک عنوان مل گیا ہے مجھے
اس کے لہجے کی تلخیاں شمسہؔ
تیر سینے میں آ لگا ہے مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.