عشق کے زمانے بھی کیا عجب زمانے تھے
عشق کے زمانے بھی کیا عجب زمانے تھے
آگ پر بھی چلنا تھا پاؤں بھی بچانے تھے
کچھ دھواں بھی شامل تھا شہر کی ہواؤں میں
کچھ ہماری آنکھوں میں زخم بھی پرانے تھے
رتجگوں نے بینائی چھین لی تو حیرت کیا
عقل کے کبھی تم نے مشورے نہ مانے تھے
کتنی جان لیوا تھی کشمکش محبت کی
تیرے راز تھے دل میں تجھ سے ہی چھپانے تھے
راستہ دکھاتے تھے لفظ روشنی بن کر
کیسے لوگ تھے وہ بھی وہ بھی کیا زمانے تھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.