عشق کہ دنیا کا یہ دستور ہونا چاہئے
عشق کہ دنیا کا یہ دستور ہونا چاہئے
قربتوں میں فاصلہ منظور ہونا چاہئے
سرو قد سیمیں بدن آنکھیں نشیلی سرخ ہونٹ
آپ کو تھوڑا بہت مغرور ہونا چاہئے
خود بہ خود آ جائے گا تجھ کو سلیقہ پیار کا
سامنے تیرے کوئی مغرور ہونا چاہئے
گر تجھے محسوس کرنا ہے محبت کا مزہ
پیار جو کرتا ہے تجھ سے دور ہونا چاہئے
گر تجھے تنقید کرنا ہے کسی کے شعر پر
تیری بھی کوئی غزل مشہور ہونا چاہئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.