عشق کی شمع کرے دل میں فروزاں کوئی
عشق کی شمع کرے دل میں فروزاں کوئی
پھر نہ ہو تیرگیٔ زیست کا ساماں کوئی
لذت عشق سے واقف جو ہو ناداں کوئی
دور دل سے نہ کرے پھر غم جاناں کوئی
رہا محروم شہادت سے بھی میں وائے نصیب
ذبح کرنے کو گیا بھول رگ جاں کوئی
رہ کے دنیا میں رہیں دور ہم اس سے کیوں کر
اپنے ساتھی سے جدا ہوتا ہے انساں کوئی
چین سے سویا وہی دور جو دنیا سے رہا
دیکھ لے جا کے ذرا شہر خموشاں کوئی
ایک قطرہ بھی نہیں خون کا باقی جوہرؔ
کیسے دیکھے بھری آنکھوں کو گل افشاں کوئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.